خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: احتساب عدالت میں گندم کی مد میں کروڑوں روپے خردبرد کرنے کے مقدمات کی سماعت 3مئی تک ملتوی

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج جناب پذیر بلوچ کے روبرو گندم کی مد میں کروڑوں روپے خردبرد کرنے کے مقدمات میں نامزد سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ ،سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ اور سابق ڈپٹی سیکرٹری خوراک ظاہر جان جمالدینی کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت پیرکے روز نہ ہوسکی ،سماعت شروع ہوئی تو استغاثہ کے گواہان شمیم طاہر اور حامد منیر کو نیب کی جانب سے پیش کیا گیا تاہم پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ ریفرنسز میں نامزد سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ سمیت دیگر ملزمان سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ اور سابق ڈپٹی سیکرٹری خوراک ظاہر جان جمالدینی کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت میں پیشی کیلئے آج نہیں لایاجاسکا جس کے بعد عدالت نے 3مئی تک ریفرنسز کی سماعت ملتوی کرنے کے احکامات صادر کئے ۔