خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ اوربلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ی کی شدت برقرار

اسلام آباد:(اے پی پی)وادی کوئٹہ اورگردونواح سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2درجہ سینٹی گریڈ ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ خضدار میں 3درجہ سینٹی گریڈ ،سبی میں 4درجہ سینٹی گریڈ اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔ شدید سردی میں جہاں عام شہری مشکلات سے دو چار ہیں وہاں شہر کی صفائی کے کام پر مامور عملہ کو بھی کئی مسائل کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سخت سردی میں صفائی کاکام کرنے کی وجہ سے بدبو گندگی اور دھول اٹھنے کی وجہ سے اکثر عملہ گلے سانس اور سینے کے امراض میں مبتلا ہو رہا ہےاور ان کے علاج معالجے کے لئے بھی خاص بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔