خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ :ایف سی اور پولیس کا نواں کلی میں سرچ آپریشن ، 7 مشتبہ گرفتار

کوئٹہ:(آئی این پی )ایف سی اور پولیس کا کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں سرچ آپریشن ،7 مشتبہ افراد زیر حراست ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں مشترکہ کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن کے قبضے سے 3 ایس ایم جی ، ایک کلاشنکوف ، 8 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ۔ زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔