خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان بارکاآج صوبہ بھر میں عدالت کے بائیکاٹ کااعلان

کوئٹہ:(اے پی پی).بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے آج صوبے میں عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کااعلان کردیا ہے۔بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر رہائش پذیر سول جج شمس سرپرہ کے ساتھ پولیس نےمبینہ ناروا سلوک کیا ہے، جس کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن آج صوبے بھر میں عدالتی کاروائی کے بائی کاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ہڑتال کے باعث صوبے بھر میں سے کوئی وکیل آج عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔