خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: بے ڈی اے ملازمین کا مستقلی کے لئے مظاہرہ

کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کےکنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے مستقلی کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیاگیا۔ بی ڈی اے کےکنٹریکٹ ملازمین کی ریلی زرغون روڈ کےقریب دفتر سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی گورنر ہاوس کےقریب فیاض سنبل شہید چوک پہنچی جہاں مظاہرین نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تاہم پولیس اور انتظامیہ نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا جس پر مظاہرین نے فیاض سنبل شہید چوک پر احتجاج کیا اور دھرنا دے دیا۔ بی ڈی اے ملازمین کےاحتجاج کےدوران ایک بیمار ملازم کی حالت بھی بگڑ گئی، دوسری جانب دھرنا دئیےجانےسےفیاض سنبل چوک کےاطراف میں ٹریفک جام ہوگیا۔