خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ :سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں دسویں روز بھی ہڑتال

کوئٹہ:(آئی این پی ) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں دسویں روز بھی او پی ڈیز میں 2 گھنٹوں کی ٹوکن ہڑتال جاری ، ہڑتال کے باعث مریضوں کو دشواری کا سامنا ہے ۔ کوئٹہ کے سول ہسپتال ، بی ایم سی ہسپتال اور دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں دسویں روز بھی صبح 9 سے 11 بجے تک دو گھنٹوں کی ٹوکن ہڑتال جاری ہے جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں کی ان او پی ڈیز میں روزانہ آنے والے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم ینگ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ وہ عوام کے مفاد کے لئے لڑ رہے ہیں کیونکہ ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے سہولیات میسر نہیں ، جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہڑتال جاری رہے گی ۔