خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ :سریاب مل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ، 7 افراد زخمی

کوئٹہ: (اے پی پی) سریاب مل کے قریب دھماکے میں سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی ادارے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال داخل کرا دیا ۔ زخمی ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان ہوا ، ماہرین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دو کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔