خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: سریاب میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،3افرادگرفتار

کوئٹہ(اے پی پی).کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پرسریاب کےعلاقے میں سکیورٹی فورسز نےسرچ آپریشن کیا۔
سرچ آپریشن میں تین مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردی اور دیگرجرائم سے متعلق ان سے تفتیش جاری ہے۔