خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں موسم سردوخشک

کوئٹہ: (آئی این پی)قلات اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے تاہم موسم سرد اور خشک ہے، کم سےکم درجہ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قلات میں کم سے کم صفر،ژوب میں 2،دالبندین میں 3اور سبی میں کم سے کم 5درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔