خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: عالم چوک دھماکہ 3 افراد جاں بحق 18 افراد زخمی

کوئٹہ:(ملت نوز) کوئٹہ عالم چوک دھماکہ 2 افراد جاں بحق 18 افراد زخمی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے- دھماکہ بہت زوزدار تھا – عینی شاھد- دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا – زخمیوں کو بی ایم سی اور سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے- کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ جان بچانے کیلئے بدحواسی کے عالم میں ادھر ادھر بھاگ کھڑے ہوئے ۔ دھماکے کے بعد پولیس ، ریسکیو اور بم ڈسپوزل سکواڈ والے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس اور سکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے , دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ، دھماکےسے کئی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، ہسپتال منتقل کئے جانے والے زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے ،دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں فوری طور پر ہسپتال طلب کر لیا گیا ہے ،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیاگیاہے ،