خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: فائرنگ سےسب انسپکٹر جاں بحق

کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹرکوقتل کردیا۔پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ سرخ پل کے مقام پر سب انسپکٹر مختیاراحمد اپنے گھر سے ڈیوٹی کے لئے جارہے تھے کہ اچانک نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرسب انسپکٹر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔