خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال

کوئٹہ :(آئی این پی )ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا ۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے آج صبح 2 پروازیں کوئٹہ پہنچی ہیں جن میں سے ایک پرواز کوئٹہ سے تربت اور دوسری اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد سے ایک بجکر 25 منٹ پی آئی اے کی پرواز آئے گی اور ژوب کے لئے پرواز 2 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوگی ۔