خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں تعطیلات کے خاتمے پر سکولوں کیلئے سکیورٹی پلان جاری

کوئٹہ:(آئی این پی )محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے سرد علاقوں میں تعطیلات ختم ہونے پر کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ۔ سیکورٹی پلان کے مطابق تمام نجی سکول مالکان کو عمارتوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ہدایت کر دی گئی جبکہ سکول کے داخلی راستوں پر کم از کم 4 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں ۔ نجی سکول بچوں کی تعداد اور دیگر کوائف محکمہ داخلہ کو جمع کروائیں گے ۔ سیکورٹی کے لیے دئیے گئے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔