خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں 56 امام بارگاہوں اور17 تکیہ خانوں کے حفاظتی انتظامات کے لیے 3 ہزارپولیس اہلکار تعینات کیے گئے دوہزار سے زائد فرنیٹئرکورکے اہلکارسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے،علماء کے تعاون سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،ڈی آئی جی کوئٹہ

(ملت آن لائن) ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں 56 امام بارگاہوں اور17 تکیہ خانوں کے حفاظتی انتظامات کے لیے 3 ہزارپولیس اہلکار تعینات کیے گئے 2ہزار سے زائد فرنیٹئرکورکے اہلکارسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔علماء کے تعاون سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پربریگیڈئرتصورخان ،شعیہ کانفرنس کے صدر آغا داداد اوردیگررہنماء بھی موجودتھے ۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہاہے کہ یکم محرم سے کوئٹہ میں موٹرسائیکل ڈبل سواری پرپابندی عائد کر دی ہے تاہم صحافی اورسیکورٹی اہلکار اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے اسی طرح دسویں محروم کوموبائل فون سروس کوبند رکھنے کے لیے حکام کو لکھ دیاگیاہے اسی طرح جلوس کے گزرگاہوں پر لائٹنگ کاانتظام کردیا گیاہے چونکہ دسویں محرم کو جمعہ کادن آرہاہے اس لیے اہل سنت علماء کے ساتھ طے ہواہے کہ نماز جمعہ اپنے مقررہ وقت پر ادا کی جائے گی اس دوران کسی نمازی کو تکلیف نہیں ہوگی۔ ساتویں اور دسویں محرم کیلئے 3 ہزار پولیس اہلکاراور 2ہزار سے زائد ایف سی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے اسی طرح نویں محرم کو مچھ اور مارواڑ سے جلوس کوئٹہ آئیں گے اس کی حفاظت کیلئے بھی انتظامات کردیے گئے ہے اسی طرح تاجر تنظیموں سے ملکر جلوس کے راستوں میں آنے والے مارکیٹوں کی سروے مکمل کرلی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دیئے ہے تاہم ہمیں تھریڈ موجود ہے اس کیلئے ہم وقتاََ فوقتاََ اپنا سیکورٹی پلان تبدیل کرتے رہتے ہے فرنٹیئر کور کے بریگیڈیئر تصور نے کہا کہ سوئی اور ژوب سے ایف سی اضافی نفری کوئٹہ بلالیا گیا ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کو مکمل کیا جاسکیں ۔ شیعہ کانفرنس کے صدر آغاداؤد نے کہا کہ پولیس اور ایف سی کی طرح ہمارے 2ہزار رضاکار سیکورٹی فورسز کے ساتھ حفاظتی انتظامات پر مامور ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنائیں ، نماز جمعہ کے دوران کسی نمازی کو تکلیف نہیں ہوگی اتوار کو سنی علماء کے ساتھ ملکر ایک مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے تاکہ اس کا ایک واضح پیغام جائے کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی تنازعہ نہیں اور تمام فرقوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم کا مہینہ ہمیں بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے ہمیں اب ثابت کرنا ہوگا کہ بدامنی پھیلانے والوں کے عزائم ناکام بنائیں گے ۔