خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں مختلف واقعات میں تین افرادجاں بحق ہوگئے ،سرکاری ذرائع

کوئٹہ۔(ملت آن لائن) کوئٹہ کے علا قے نواں کلی میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ،پولیس ذرائع بدھ کوکوئٹہ کے علا قے نواں کلی یوحانہ آباد میں واجد نامی شخص نے گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی، پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش کو ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے مزید تحقیقا ت شروع کردی ہے۔ درایں اثناء کوئٹہ کے علا قے کلی جیو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حنیف نامی شخص جا ں بحق جس کی عمر 48سال بتائی گئی ہے ، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثناء بولان کے علا قے مچھ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق پولیس کے مطابق بدھ کو بولان کے علاقے مچھ میں دوران گاڑی سر وس کر رہے تھے کہ اچانک کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں زین اللہ نامی شخص جا ں بحق ہوگئے لاش کو مچھ ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔