خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں مسلح موٹرسائیکل سواروں فائرنگ سے سب انسپکٹرقتل

کوئٹہ:(ملت+ اے پی پی) کوئٹہ کے علاقے زرغون آباد میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے زرغون ٹاؤن نواں کلی میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے خود کار اسلحہ سے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر محمد ظفر کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرلاش کو سول ہسپتال منتقل کردیاجبکہ علاقے کی ناکہ بند ی کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی گئی ہے۔