خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2افراد زخمی

کوئٹہ۔(ملت آن لائن) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کی صبح کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد محمدعثمان اور محمد اقبال زخمی ہوگئے، دونوں افراد بھائی بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔