خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف الیکٹرانک چالان سسٹم شروع

کوئٹہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف الیکٹرانک چالان سسٹم شروع کر دیا گیا

کوئٹہ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک پولیس کا جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ،کاغذات، لائسنس اور پرمٹ نہ رکھنے والے ڈرائیوروں سے چالان کی وصولی الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے شروع کر دی گئی،ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ابتداء میں سسٹم شہر کے 15 سارجنٹس کو دیا گیا ہے،ای چالان سسٹم سے ریکارڈ محفوظ بنانے میں مدد ملے گی

بعض شہریوں نے ای چالان سسٹم کو سہولت قرار دیا جبکہ کچھ شہریوں کی نظر میں یہ زحمت ہے،ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک چالان سسٹم کو مزید جدید بنانے کے لئے موبائل کمپنیوں سے بھی جلد معاہدے کئے جائیں گے ​