خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ‘ نادہندگان کیخلاف کارروائی جاری‘ 15سے زائد گھریلو الیکٹرک کنکشنز منقطع

کوئٹہ(ملت+ آئی این پی )چیف ایگزیکٹوآفیسر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی خصوصی ہدایات پر بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائی تیزی سے جاری ہیں۔جس کے تحت سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل (کوئٹہ) بازمحمدمندوخیل کی سربراہی میں ایکسئن کیسکوسریاب ڈویژن ظہورمری اورایس ڈی او شیخ ماندہ سب ڈویژن سید اسماعیل شاہ ،لائن سپرنٹنڈنٹ مظفراقبال ، ہمایوں ترین کی نگرانی میں لائن سٹاف پر مشتمل کیسکوٹیم نے کلی سمنگلی، نوحصار، اغبرگ ،بلیلی اورسمنگلی روڈکے علاقوں میں کارروائی کی جس کے دوران عدم ادائیگی پرصنعتی ،زرعی نادہندہ صارفین کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے نیز کارروائی میں 15سے زائد گھریلو کنکشنز بھی عدم ادائیگی پرمنقطع کردئیے گئے جن کے ذمہ مجموعی طورپرلاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔اسی طرح کیسکوسریاب سب ڈویژن کی ٹیم نے ایس ڈی او نعیم بنگلزئی کی زیرنگرانی تیرہ میل ،دشت اورمیاں غنڈی کے علاقوں میں نادہندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 8زرعی اورایک کمرشل نادہندہ صارفین کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جبکہ کیچی بیگ،ولی آباد، فیض آباد،کلی حبیب کے علاقوں سے 27گھریلواور6کمرشل نادہندگان کے برقی کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔ کیسکوکی مختلف ٹیمیں بقایاجات کی وصولی کیلئے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں جو بلاتفریق تمام نادہندہ صارفین سے بجلی بلوں کی مدمیں بقایاجات کی وصولیابی کرے گی اورادائیگیاں نہ کرنے والے نادہندگان کی بجلی فوری طورپرمنقطع کرکے اُن کے برقی آلات بھی قبضہ میں لے گی ۔ لہٰذاتمام نادہندہ صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے اپنے ذمہ واجبات فوری طورپراداکریں۔بصورت دیگربجلی منقطع ہونے یاکسی زحمت پرکیسکواُن کے نقصان کی ذمہ دارنہیں ہوگی۔