خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: ٹریکٹراورموٹرسائیکل میں تصادم

کوئٹہ: (اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم،ایک شخص جاں بحق اور ایک ا زخمی ،ہسپتال منتقل ،پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ قادری پمپ کے قریب ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں اچانک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار قدرت اللہ نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ محمد اسماعیل زخمی ہوگیا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا ،جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔