خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: پولیس کی بکتربند پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

کوئٹہ: پولیس کی

کوئٹہ: پولیس کی بکتربند پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

کوئٹہ:(ملت آن لائن) نواحی علاقے ہزارگنجی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں شالکوٹ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہزارہ کمیونٹی کے سبزی فروشوں کو پولیس کی سیکیورٹی میں لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران شالکوٹ کے علاقے میں گھات لگائے ملزمان نے بکتربند گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک موقعہ پر ہی شہید ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے اور زخمی و شہید اہلکار کو اسپتال منتقل کیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسے گھیرے میں لے لیا۔ واقعے کے بعد ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں۔