خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: کمرے میں گیس بھر جانے سے نوجوان جاں بحق

کوئٹہ:(آئی این پی)کوئٹہ میں گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے سے دم گھٹنے کے باعث ایک بھائی جاں بحق ، دوسرا بہوش ہو گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں واقع ٹین ٹائون میں محمد سلمان کے ایک کمرے میں اس کا 22 سالہ بیٹا مختیار احمد اور 14 سالہ محمد عامر گس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سردی کی وجہ سے سو گئے تھے جسکی وجہ سے کمرے میں آکسجین کم ہو جانے سے کمرے میں گیس بھر گئی ، گیس بھرنے سے 14 سالہ محمد عامر جاں بحق اور مختیار بہوش ہو گیا ۔ بعد ازاں دونوں کو فوری طورسول ہپستال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ایک کی موت کی تصدیق کی جبکہ دوسرے بھائی کو بہوشی کی حالت میں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔