خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: کوچ اور کار کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

کوئٹہ: کوچ

کوئٹہ: کوچ اور کار کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

کوئٹہ: (ملت آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں لکپاس کے علاقے کے قریب ایک کوچ اور کار ٹکرا گئیں۔ 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لکپاس کے قریب غنجہ ڈھوری کے علاقے میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمیوں کو مستونگ کے نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔