خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ کے سولر بچے معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آئے

اسلام آباد :(اے پی پی) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈکل سائنسز (پمز) میں علاج معالجہ کے بعد کوئٹہ کے سولر بچے معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آئے۔ ہفتہ کو ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ رشید، شعیب اور الیاس جو کہ ایک منفرد مرض میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ دن کی روشنی میں متحرک اور رات کو نڈھال ہو جاتے تھے، کا کامیابی سے علاج کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ رات کے اوقات میں بھی یہ بچے نارمل رہے ہیں اور کوئی منفی علامت نہیں پائی گئی، انہیں جو ادویات دی جا رہی ہیں وہ مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔ سولر بچوں کے والد ہاشم کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو صحت کی جانب گامزن دیکھ کر انہیں انتہائی مسرت ہو رہی ہے۔