خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میںبجلی بندرہے گی: کیسکو

کوئٹہ:(اے پی پی) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میںآج بجلی بندرہے گی ،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں14 مئی کو شیخ مانڈہ گرڈ کے پی ا ے ایف فیڈر، 16مئی کو شیخ ماندہ گرڈسٹیشن کے ائیر پورٹ ، کڈنی فیڈر ، سٹی گرڈ کے پی اے یف فیڈر ،سے صبح11بجے سے دوپہر 2 تک بجلی بند رہے گی جبکہ اسی روز انڈسٹریل گرڈ کے اولڈ لیاقت بازار فیڈر سے صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔