خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، باپ بیٹا جھلس کر زخمی

کوئٹہ: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، باپ بیٹا جھلس کر زخمی
کوئٹہ: (ملت آن لائن) کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے میں باپ بیٹا جھلس کر زخمی ہو گئے جہنیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جبل نور کے قریب ایک گھر میں اس وقت دھمکا ہوا جب محمد حنیف نامی شخص نے کمرے میں ہیٹر آن کرنے کی کوشش کی جس سے گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے میں محمد حنیف اور اس کا 5 سالہ بیٹا عبدالحادی جھلس کر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہہسپتال منتقل کیا گیا جہان ڈاکٹز کے مطابق زخمی 90 فیصد جھلس گئے ہیں جس سے ان کی حالت تشوشناک بتائی گئی۔