خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ:2گروہوں میں تصادم ، ایک شخص زخمی

کوئٹہ:(اے پی پی) کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی میں2گروہوں میں تصادم کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس تھانہ کی حدود موسیٰ کالونی میں اچانک 2گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں امان اللہ زخمی ہوگئے پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کردی ۔