خبرنامہ بلوچستان

کومبنگ آپریشن: فیصل آباد اور صوابی سے 128 مشتبہ افراد گرفتار

صوابی /فیصل آباد(آئی این پی )صوابی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک سو بیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار افراد میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغانی بھی شامل ہیں۔ حیات آباد اور مہمند ایجنسی میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی جانب سے پشاور سمیت کے پی کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔فورسز نے صوابی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک سو بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔دوسری جانب فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے سدھو پورہ اور اسماعیلی روڈ میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کرکے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاجن میں سے سات کا تعلق افغانستان جبکہ ایک کا بنوں سے ہے ۔ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔