خبرنامہ بلوچستان

کچلاک میں نامعلوم افراد فائرنگ سےایک شخص جاں بحق

کوئٹہ:(اے پی پی) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،ملزمان فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے کچلاک کلی کتیر میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اقبال نامی شخص جاں بحق ہوگیا ،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ،وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے ۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔