خبرنامہ بلوچستان

کچلاک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق

کوئٹہ۔( ملت آن لائن )کچلاک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کچلاک کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص تاج ولد غازی محمد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورنامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔