خبرنامہ بلوچستان

گوادرمیں لیویزقافلے پرراکٹ حملہ، چھ لیویزاہلکارشہید

گوادر: (آئی این پی) کلدان کے قریب حملہ اس وقت ہوا جب لیویز قافلہ ایران کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقے سے واپس لوٹ رہا تھا اور قافلے کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے پانچ لیویز اہلکار موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے۔ رسالدار میجر عبداللہ اور تحصیلدار جیوانی، نعیم سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تحصیلدار جیوانی بھی شہید ہو گئے۔ تین زخمیوں کو کراچی بھجوا دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔