خبرنامہ بلوچستان

گوادر : ائیرپورٹ روڈ سے بم برآمد، ناکارہ بنادیا گیا

گوادر:(آئی این پی)گوادر میں ائیرپورٹ پر سیکورٹی فورسز نے سٹرک کنارے نصب پانچ کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق گوادر میں ائیرپورٹ روڈ پر جناح ایونیو کے قریب نامعلوم افراد نے سڑک کنارے پانچ کلو وزنی بم نصب کررکھا تھا تاہم حساس اداروں کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔