خبرنامہ بلوچستان

گوادر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشتگرد گرفتار

گوادر: (آئی این پی) تینوں دہشتگردوں کو گوادر کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ملزم بیس جولائی کو گوادر میں ہونے والے دھماکے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد سے تین پستول، ایک موٹر سائیکل ، سات موبائل فون، تخریبی مواد اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔