خبرنامہ بلوچستان

گوادر پاکستان کی ترقی کا ضامن اورمستقبل کی تبد یلیوں کا نقیب ثابت ہوگا

گوادر (ملت + آئی این پی) قومی اسمبلی کے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کے چےئر مین سر اج محمد خان نے کہا ہے کہ گوادر مستقبل کی تبد یلیوں کا نقیب ثابت ہوگا ۔ گوادر پا کستان کی ترقی کا ضامن بن رہا ہے ۔ خوبصورت اور غیر معمولی جغر افیا ئی اہمیت کی وجہ سے گوادر میں ہمہ جہتی مواقع موجود ہیں ہم سب کو ملکر گوادر کی ترقی کو مستحکم کر نا ہوگا ۔ وہ سوموار کو کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر ایک غیر معمولی خطہ ہے گوادر بندرگاہ اور سی پیک کی بدولت یہ خطہ پاکستان کی مضبو ط معشیت کی گواہی دے رہا ہے خوبصورت ساحل اور اپنے غیر معمولی جغر ا فیائی اہمیت کی وجہ سے گوادر نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر ے گا یہاں پر روزگار سمیت دیگر معاشی سر گر میوں کے ذرائع پید ا ہونے جارہے ہیں جس سے خوشحالی کی نئی راہیں کھل جائینگی انہوں نے کہا کہ یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے ہمیں گوادر کی ترقی کو مز ید مستحکم کر نا ہوگا حکومت اور عوام ملکر ترقی کے اس سفر کو مز ید یاد گار بنائیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو ترقی کے ثمرات ملنا بھی اولین ترجیح ہونا چاہےئے ماہی گیروں اور دیگر شعبہ ہا ئے زندگی کے خدشات کاازالہ بھی نا گز یر ہے ما ہی گیروں کے روزگار کا تحفظ ہو نا چا ہےئے ۔