خبرنامہ بلوچستان

ہرنائی میں کوئلہ کان دھنس گئی،5 مزدوردب گئے

ہرنائی کے علاقے میں 800 سے زائد فٹ گہری کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا جس سے کان بیٹھ گئی۔

کان میں اس وقت چارسے پانچ مزدور کام کر رہے تھے جو کان بیٹھ جانے کی وجہ سے پھنس چکے ہیں،جن کونکالنےکے لیےریسکیوآپریشن جاری ہے۔

ابتدائی طور پر علاقے میں موجود کان کنوں نے پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے،ڈی سی ہرنائی اور دیگر حکام بھی موقعہ پر پہنچ چکے ہیں اور دیگر تربیت یافتہ عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ رواں مہینے ہی کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان کے بیٹھ جانے اور زہریلی گیس کے باعث حادثے میں18 افراد جاں بحق ہوئے تھے