خبرنامہ بلوچستان

ینگ ڈاکٹرزکا کوئٹہ میں اغواء ہونےوالےڈاکٹرکی بازیابی کے لیےاحتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ:(اے پی پی)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سول ہسپتال کوئٹہ میں گزشتہ روز اغواء ہونے والے ڈاکٹر کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرکے ینگ ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے سول ہسپتال کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے کی قیادت ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں سینئر ڈاکٹر ارشاد احمد کھوسہ کے اغواء ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مغوی ڈاکٹر کو فوری طورپر بازیاب کرایا جائے اگر بازیاب نہ کرایا گیا تواس سے بھی سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں تمام تر سہولیات فراہم اور نئی آسامیاں پیدا کی جائیں ۔احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں ڈاکٹروں نے شرکت کی۔