خبرنامہ بلوچستان

یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک آرمی فرنٹیئرکوربلوچستان میں تقریبات کا انعقاد

کوئٹہ / اندرون بلوچستان (ملت + آئی این پی) یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک آرمی فرنٹےئرکوربلوچستان اورصوبائی حکومت نے صوبے بھرمیں تقریبات کا انعقاد کیا جس میں بلوچستان کے غیورعوام نے خوف کی زنجیروں کوتوڑ پھینکتے ہوئے بھرپوراندازمیں نہ صرف حصہ لیابلکہ دہشتگردوں کو ایک واضح پیغام دیا کہ بلوچ عوام اب نام نہادلیڈروں کے ورغلانے میں نہیں آئے گی۔ 23مارچ کی تقریبات میں عوام نے بلاتفریق رنگ ونسل شرکت کی اور ہر ضلعے میں فضائیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھیں۔رنگ ونور کا ایک سیلاب جیسا اُمڈآیاہوں۔ صوبائی حکومت ،پاک آرمی اورفرنٹےئرکور کے عزم وہمت اورجذبے کی بدولت بلوچستان میں نیاپاکستان نظرآیا۔جہاں پہلے دہشت گردی اورانتہاپسندی کی وجہ سے ذہنوں اوردلوں میں نفرت کا زہرتھا اب لبوں سے نکلنے والی جیوے جیوے پاکستان کی صداؤں نے فضا کومُعطرکردیا۔وطن سے محبت نے ایک بارپھرزندہ لاشوں میں روح پھونک دی۔23مارچ کی مناسبت سے ملک کے دوسرے شہروں کی طرح صوبہ بلوچستان میں بھی یوم پاکستان کی صبح کا آغاز فرنٹیئرکور بلوچستان کی تمام ہیڈکوارٹر زغازہ بند سکاؤٹس ،چمن سکاؤٹس، بمبوررائفلز،تفتان رائفلز، ژوب ملیشیاء،لورالائی سکاؤٹس،قلعہ سیف اللہ سکاؤٹس،سبی سکاؤٹس،میوندرائفلز،دالبندین رائفلز، آواران ملیشیاء، پنجگوررائفلز،مکران سکاؤٹس،نوشکی ملیشیاء،سوئی رائفلز،قلات سکاؤٹس اورتمام ونگ ہیڈکوارٹرزمیں نمازفجرکے بعد پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیااور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا ئیں کی گئی جس میں ایف سی کے اعلیٰ آفیسرز،سول انتظامیہ،خواتین،جوانوں ، اسکولوں کے طلباء وطالبات اورمختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔یوم پاکستان کی مناسبت ایف سی کی زیراہتمام قائداعظم ریذیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کی پُروقار تقریب منعقدکی گئی۔تقریب میں ایف سی ،پولیس کے اعلیٰ حکام کے علاوہ ا سکولوں اور کا لجز کے سینکڑوں طلباء وطالبات اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔تقریب میں ٹیبلو،تقاریراوردیگرپروگراموں کے ذریعے یوم پاکستان کی اہمیت کواُجاگرکیا گیا۔مکران ڈویژن میں عوام نے دہشتگردی کی عفریت کو شکست دیتے ہوئے یوم پاکستان کی تقریبات میں بھرپورشرکت کی ۔بلخصوص وہ علاقے جن میں پاکستان کا پرچم بُلندکرنا ناممکن ہوگیا تھا وہاں پرعوام نے سیکیورٹی فورسزپراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے یوم پاکستان کی تقریب میں جوش وخروش سے شرکت کی ۔ پنجگورمیں عوام نے خُوف کے بت پاش پاش کرتے ہوئے یہ عہد عایاں کردیا کہ بلوچستان کا مستقبل صرف اورصرف پاکستان سے جڑا ہے۔اسی طرح پاک افغان سرحدی علاقے برامچہ اورقمردین کاریزجبکہ پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل اورنوکنڈی میں قبائلی عوام نے یوم پاکستان کے موقع پرسبزہلالی پرچم ہاتھوں میں تھمائے امن ریلیوں کا حصہ بنے۔قومی پرچم لے کر گھروں سے سڑکوں پرآنے والوں میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین،بوڑھے اوربچے بھی شامل تھے جس نے جذبہ حب الوطنی کی نئی مثالوں کوجنم دیا۔فرنٹےئرکورقلات سکاؤٹس کے زیراہتمام خضدارمیں عوام کی تفریح کیلئے رائفل شوٹنگ،کھیلوں،تقریروں اورملی نغموں کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔جس میں علاقے کے عوام نے بھرپورشرکت کی۔فرنٹےئرکورژوب ملیشیا ء اورقلعہ سیف اللہ سکاؤٹس کے زیراہتمام عوام کیلئے نشانہ بازی،گھڑسواری،کُشتی اور اسکولوں کے بچوں کے درمیان ٹیبلوں اورتقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔مقابلوں میں سول انتظامیہ،فرنٹےئرکورکے اہلکاروں، ژوب کے قبائلی عمائدین اورعوام نے بھرپورشرکت کی۔عوام نے فرنٹےئرکوربلوچستان کی جانب سے نشانہ بازی اورمختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقادکوسراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے عوام میں باہمی تعلقات فروغ پاتے ہیں اورایک دوسرے کے احساسات وجذبات سے واقفیت ہوتی ہے۔فرنٹےئرکورسبی سکاؤٹس کے زیراہتمام 23مارچ کی مناسبت سے سبی میں کرکٹ،فٹ بال،کبڈی، بیڈمنٹن، سائیکل ریس،مراتھن ریس،گدھاگاڑی ریس کے ٹورنامنٹوں کاانعقاد کیا گیاجبکہ جرگہ آڈیٹوریم ہال میں منعقد تقریب میں کالج ، اسکولوں کے طلباء اورطالبات نے قومی نغمے،ٹیبلواورسانحہ پشاورکے حوالے سے خاکے پیش کیے جس میں علاقے کے لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی اورتقریبات کے انعقادکو سراہتے ہوئے امیدظاہرکی کہ فرنٹےئرکوربلوچستان مستقبل میں بھی عوامی خواہشات کومدنظررکھتے ہوئے اسی طرح کی صحت مندانہ اورنصابی سرگرمیوں کاانعقادکرتی رہیگی۔فرنٹےئرکوردالبندین رائفلزکے زیراہتمام یوم پاکستان 23مارچ کی مناسبت سے پُروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعدادمیں عوام نے شرکت کرتے ہوئے وطن سے محبت اوریکجہتی کااظہارکیا۔اسی طرح خاران،نوشکی اورتفتان میں بھی عوام نے فرنٹےئرکورکی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے ملک اورقوم پرجان نچاورکرنے کا عہد کیا۔فرنٹےئرکوربلوچستان چمن سکاؤٹس کے زیراہتمام 23مارچ یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا۔چمن کے مختلف سرکاری اورپرائیوٹ اسکولوں کے طلباء کیلئے مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا گیا ۔بچوں میں یوم پاکستان کی آگاہی کے حوالے سے خطاطی ،تصویری اورتقریری مقابلوں کا انعقادکیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کے اسکولوں کے بچوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی اورعوام کی تفریح کیلئے کُشی اورنشانہ بازی کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ علاوہ ازیںآزادی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے وطن سے محبت اور خلوص کا اظہار کیا۔یوم پاکستان کے سلسلے میں بمبوررائفلز اورسوئی رائفلز کے زیراہتمام قبائلی عمائدین اورعوام نے ڈیرہ بگٹی اورگردونواح میںآزادی مارچ ریلیاں نکالیں جس میں ہزاروں کی تعدادمیں بچوں،بوڑھوں اورنوجوانوں نے ہاتھوں میں سبزہلالی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان زندہ باد،ایف سی پائندہ باد کے نعروں کے ساتھ شرکت کیں۔اس کے علاوہ سوئی کیڈٹ کالج او ر ایف سی پبلک اسکولوں میں طلباء وطالبات کیلئے ٹیبلوں،خطاطی اورتقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیاجس میں بہترین کارکردگی پرہونہارطلباء وطالبات کوانعامات سے نوازاگیا ۔ 23مارچ کی مناسبت سے فرنٹےئرکور نوشکی ملیشیاء اورآواران ملیشیاء کے زیراہتمام رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔تقریبات میں قبائلی عمائدین ،عوامی نمائندوں ،کھلاڑیوں اورطلباء نے بھرپورشرکت کی جس میں ایف سی جوانوں کی بلوچی چھاپ،پشتواتنڑ، بھنگڑا اورجھومرنے تقریبات میں شامل عوام میں خوب پذیرائی حاصل کی۔ اس کے علاوہ مختلف کھیلوں اورثقافتی پروگراموں کوعوام نے بے حدپسندکیا۔23مارچ کی مناسبت سے آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم احمد انجم کی خصوصی ہدایت پرعوام کوصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے قلات سکاؤٹس، غازہ بند سکاؤٹس ،آواران ملیشیاء،میوندرائفل اورژوب ملیشیاء کے زیراہتمام دوردرازعلاقوں میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیاجس میں ہزاروں کی تعدادمیں عورتوں،بچوں اورمردوں کا معائنہ کیا گیا اورلاکھوں روپے کی مفت ادویات اورراشن تقسیم کی گئیں۔یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف پروگراموں کے انعقاد کا مقصد دہشتگردوں کے خلاف مقامی آبادیوں کے اعصاب مضبوط کرنا،امن سے محبت کرنے والوں کا اعتماد حاصل کرنا،لوگوں کودہشتگردی کی طرف دھکیلنے والوں کو بے نقاب کرنااورصوبے کی سطح پررواداری ،ذہنی ہم آہنگی ،بھائی چارے اورحب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان طبقے کو صحت مندسرگرمیوں کی جانب راغب کرکے صوبے کو ایک روشن اورتابناک مستقبل کی نویددینا ہے۔ عوام اورنوجوانوں کی23مارچ کی تقریبات میں بھرپورشرکت اس بات کی غمازی کرتاہے کہ وہ نادیدہ قوتوں اوربیرونی ایجنڈے پرعمل پیرانام نہاد نوابوں اورسرداروں کے اہل کار بنے گے اور نہ ہی ملک کی خودمختاری اورسا لمیت پر آنچ آنے دینگے۔