خبرنامہ بلوچستان

امن دشمن عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

امن دشمن عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ؛(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے امن دشمن عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا،سی پیک منصوبے میں نوجوانون کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ،نوجوان فنی تعلیم حاصل کریں، صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی فنی تعلیمی ادارے قائم کریں گے تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو فنی تعلیم کے مواقع میسرآسکیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو بلوچستان انسٹیوٹ آف ٹیکنکل ایجویکشن کے 13ویں تقریب اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ،صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی ،اراکین اسمبلی میر صالح بھوتانی ،زمرک خان ،میر مجیب الرحمن سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنے پر پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے، سی پیک اور خوشحال بلوچستان پروگرام میں بلوچستان انسٹیوٹ آف ٹیکنکل ایجوکیشن کے فارغ التحصیل طلبا کا اہم کردار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افرادی قوت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور فنی تعلیم سے آراستہ اس ہنر مند افرادی قوت کو بیرون ملک میں ملازمت کے بہتر مواقع میسر ہونگے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے بی آئی ٹی ای کے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات اور ان کے اساتذہ کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا، بلوچستان انسٹیوٹ آف ٹیکنکل ایجوکیشن کے سربراہ بریگیڈیئر سہیل ظفر نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹک سدرن کمانڈ ،وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے یہ ادارہ قائم ہوا جس میں اب تک 8241طلباء جن میں2379طالبات بھی شامل ہیں فارغ ہوچکے ہیں 13ویں بیج میں صوبے کے مختلف اضلاع کے 221طلباء وطالبات فارغ ہوگئے ہیں ہمارے ادارے میں مختلف شعبوں میں فنی تعلیم دی جارہی ہے ۔اس سے قبل طلباء وطالبات نے ملی نغمے اورتقاریر کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔