خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان: مختلف ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

بلوچستان: مختلف ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

لاہور:(ملت آن لائن) صوبہ بلوچستان کے علاقوں بیلا اور خضدار میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حب میں بیلا کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب خضدار میں وڈھ کے قریب اوورناچ کے مقام پر مسافر بس اور کار میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔