خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد

کوئٹہ:(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاش کیچ کے علاقے کلاتک سے ملی ہے، تاہم جسم پر گولیوں کے نشانات نہیں ہیں،شناخت ماسٹر نواز محراب کے نام سے ہوئی ہے۔جو خیرآباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
مزید کارروائی کے لئے لاش کو سول ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔