خبرنامہ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ کے نجی سکول میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت

کوئٹہ ۔(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کے نجی سکول میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کلی شابومیں نجی سکول میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی،انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کوہدایت جاری کرتے ہوئے فائرنگ میں زخمی ہونے والے بچوں کوفوری طور پر طبی امداد دی جائے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کہٹرے میں لایا جائے۔