خبرنامہ بلوچستان

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا ہزارگنجی میں پولیس اہلکارکی شہادت پر اظہار افسوس

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا ہزارگنجی میں پولیس اہلکارکی شہادت پر اظہار افسوس

کوئٹہ:(ملت آن لائن)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ہزارگنجی میں پولیس اہلکارکی شہادت پررنج وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلداز جلد گرفتارقانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت وہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا اور زخمی اہلکار کے لیے بھی دعا کی اللہ تعالی جلد صحت یاب کر ے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکا ہزار گنجی میں پولیس اہلکار کی شہادت پررنج وافسوس کا اظہار
کوئٹہ۔، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے ہزار گنجی میں پولیس اہلکار کی شہادت پررنج وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کاکوئی مذہب نہیں اور یہ انسانیت کے دشمن ہیں ۔دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں جنہیں کسی صور ت معاف نہیں کیا جاسکتاہے ، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔