Business News

اپریل 2018ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 17.32 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی)اپریل 2018ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 17.32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 451.17 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اپریل اپریل 2017ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات کا حجم 384.57 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2017ء کے مقابلے میں اپریل 2018ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 17 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔