خبرنامہ

اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی ، 450 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ:(ملت+اے پی پی) اسٹاک مارکیٹ افواہوں کے نتیجے میں کل نیچے آنے والی اسٹاک مارکیٹ آج سنبھل گئی،پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران ساڑھے چار سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کی مندی کے بعدآج تیزی میں تبدیل ہو گئی۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ساڑھے چار سو پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور دو ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات ختم کئے جانے کی افواہوں پر مارکیٹ میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا تھا ۔ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 570 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔ آج حصص بازار میں افواہوں کے دم توڑنے پر مقامی اور غیرملکی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے ۔