خبرنامہ

اسٹیٹ بنک کا شرح سود5.75فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی(ملت+ آئی این پی )اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے شرح سود5.75فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے،اسٹیٹ بنک نے آئندہ 2ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیاگیا ۔ہفتہ کو اسٹیٹ بنک نے شرح سود5.75فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ،آئندہ 2ماہ میں معاشی صورتحال بہتر ہے اور سازگار ماحول کے باعث معاشی کارکردگی اچھی رہی ہے،راہداری سے متعلق منصوبوں میں تیزی آرہی ہے اور صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضاف ہوا ہے۔اسٹیٹ بنک کے مطابق شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ ملک میں میکرواکنامک صورتحال کو دیکھ کر کیا گیا ہے،زرمبادلہ کے ریکارڈ بلندی تک پہنچنے والے ذخائر نے استحکام میں مدد دی ہے،صنعتی خصوصا تعمیراتی اور بجلی سازی سے متعلق سرگرمیوں میں بھی بہتری آئی ہے،خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب سے معیشت میں مزید وسعت متوقع ہے،خام مال کی کم درآمدی قیمتیں،کم شرح سود سرمایہ کاری کو راغب کریں گے۔توانائی اور سلامتی کی بہتر صورتحال سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی،ساز گار عوامل کے باعث ملکی شرح نمو کی پائیداری بڑھے گی۔(خ م)