خبرنامہ

امریکی شرح سود پر فیصلے پاکستانی روپے پر بھی رونما

امریکی شرح:(اے پی پی) امریکی شرح سود پر فیصلے سے پہلے عالمی مارکیٹ میں کرنسیوں کی قدر میں اتاڑ چڑھاؤ کے اثرات پاکستان روپے پر بھی رونما ہورہے ہیں ۔ پاؤنڈ اسٹرلنگ ایک روپے انسٹھ پیسے سستا ہوگیا۔ امریکی مرکزی بینک کل مانیٹری پالیسی بیان جاری کرےگا۔ فیصلے سے پہلے بین الاقوامی مارکیٹ میں کرنسیوں کی قدر میں اتار چڑھاو ٔدیکھا جارہا ہے جس کے اثرات پاکستانی روپے پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ کا اثر لیتے ہوئے پاکستانی انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر برطانوی پاؤنڈ 136 روپے 51 پیسے کا ہوگیا جبکہ یورو 63 پیسے سستا ہوکر 116 روپے 83 پیسے کا ہوگیا۔ تاہم امریکی ڈالر کی قدر کاروبار کے اختتام پر 2 پیسے اضافے سے 104 روپے 60 پیسے پر بند ہوئی ۔