خبرنامہ

زرمبادلہ ذخائر 4.25 کروڑ ڈالرگھٹ کر 23.04 ارب ڈالر رہ گئے

کراچی:(آئی این پی) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دورن 4 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 26اگست کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کی سطح 23 ارب 3 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائرگھٹ کر 18 ارب 12 کروڑ88لاکھ جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بڑھ کر 4 ارب 90 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اس ہفتے اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں بھی کیں۔