خبرنامہ

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ملک بھر:(ملت+اے پی پی) میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ۔ فی تولہ سونا 700 روپے اور 10 گرام 600 روپے مہنگا ہوگیا ۔ آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر اضافے سے 1320 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ اس اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا مہنگا ہوگیا ۔ دس گرام سونا 600 روپے اضافے سے 44 ہزار 485 روپے پر پہنچ گیا جبکہ فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوکر 51 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے ۔