خبرنامہ

سٹاک ایکسچینج میں بہتری

اسلام آباد :(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری،زرمبادلہ اور برآمداد میں اضافہ،مائیکرو اکنامک صورتحال میں استحکام موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ریڈیو پاکستاں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی کی تاریخ کو اٹھا کر دیکھا جائے تو بدامنی ،ٹارگٹ کلنگ،لاقانوننیت اور بھتہ خوری جیسے مسائل کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج نچلی سطح پر پہنچ چکی تھی اور کئی بار میں بری طرح کرش بھی ہوئی ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حکومت کی پالیسیوں کے باعث اب اسٹاک ایکسچینج اوپر جانا شروع ہو گئی ہے اور کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی اسٹاک ایکسچینجوں کو اکٹھا کرنے کے باعث کاروبار میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں سب سے زیادہ کاروبار ہوتا ہے کمپنیاں رجسٹرڈ ہوتی ہیں کاروباری شخصیات سرمایہ کاری کرتی ہیں کیونکہ امن وامان میں بہتری کے باعث سرمایہ کار سمجھتے ہیں کہ وہ اور ان کا سرمایہ محفوظ ہے۔ نہال ہاشمی نے کہا انھوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے اسٹاک ایکسچیج دنیا کی مارکیٹ میں ابھرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ جمہوریحکومت نے کراچی کے مسائل کو جمہوری انداز میں حل کیا ہے یہی وجہ ہے کہ اب کراچی پر امن شہر بن چکا ہے۔ ملکی ترقی اور معیشت میں بہتری کی حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستاں مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں آنے کے وقت ملک توانائی بحران کے باعث لوڈ شیڈنگ میں جکڑا ہوا تھا کئی علاقوں میں بجلی جاتی تھی تو واپس ہی نہیں آتی تھی تاہم اب صورتحال یکسر تبدیل ہو چکی ہے اور توانائی بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ کی جانب سے جاری کردہ ونڈ،کول اور ہائیڈرو پراجیکٹس، نیلم جہلم میں توسیع، پورٹ قاسم اور حب میں بجلی کے کارخانے ایسے منصوبے ہیں جن کی تکمیل سے بجلی بحران پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔