خبرنامہ

عالمی بینک بجلی منصوبوں کیلئے پاکستان کو قرضہ دے گا

عالمی بینک:(ائے پی پی)عالمی بینک پاکستان کوبجلی کے منصوبوں کے لیے 39کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ عالمی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رقم تربیلا فورپن بجلی کے توسیعی منصوبے کے لیے خرچ ہوگی، اس منصوبے سے 1410میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،منصوبے کے تحت ٹنل 5پر پاور ہائوس بھی قائم کیا جائیگا۔ اعلامیے کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے تربیلا سے مجموعی طور پر6ہزار 298میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی،منصوبے کے تحت 50کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن بھی نصب کی جائیگی۔